MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد پولیس کا ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو حکم نامہ جاری

0 499

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی لانگ کے پیش نظر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کو ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو کرائے پر کمرے نہ دئیے جائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ ہو گی۔
لانگ مارچ کے شرکاء کو کرائے پر کمرے دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی لانگ مارچ لاہور کے علاقے داتا دربار پہنچ کر رک گیا،ہفتے کی صبح شاہدرہ سے مارچ کا سفر دوبارہ شروع ہو گا۔ جبکہ داتا دربار پر اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جو لوگ آ سکتے ہیں وہ میرے ساتھ چلیں،جو لانگ مارچ میں نہیں آ سکتے وہ اگلے جمعہ اسلام آباد پہنچیں،مجھے پتا تھا لاہور کبھی مایوس نہیں کرے گا، یہ نہ سیاست ہے نہ ہی کوئی عام تحریک،یہ حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے۔
عمران خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لاہور نے میرا استقبال کیا اہلیان لاہور کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔پاکستان کےبننے کے بعد یہ سب سے بڑا انقلاب ہے،یہ انقلاب پاکستان کو حقیقی معنوں میں غلامی سے آزاد کرے گا۔ ہم بیرونی سطح پر کنٹرول سے آزاد ہونا چاہتے ہیں۔جو چور ہم پر مسلط کیے گئے ان سے بھی آزاد ہونا چاہتے ہیں۔جو بھی ان چوروں کے ساتھ کھڑا ہوگا عوامی سمندر انہیں بھی بہا لے جائیگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم میرے ساتھ وعدہ کرے کہ خوف کا بت ہو یا پیسے کا بت ہم کسی کے سامنےنہیں جھکیں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان چوروں کی غلامی سے بہتر ہے کہ ہم مرجائیں،میں ان چوروں کا مقابلہ اپنی آخری سانس تک کروں گا۔ہم حقیقی آزادی کی تحریک چلارہے ہیں کوئی سیاست نہیں کر رہے۔عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔یہ تحریک ملک کی سب سے بڑی آزادی کی تحریک ہے،ہم ملک میں جنگل کا قانون نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.