بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا بننے والی ہیں ماں؟ جانیں کیا ہے حقیقت
ممبئی(مسائل نیوز)بالی وڈ کی مشہور جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی نئی تصاویر اور ویڈیوز نے پھر سے ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلادی ہیں۔
یہ جوڑا جون 2024 میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔حال ہی میں دونوں ممبئی میں ڈیزائنر وکرام پھڈنیس کے 35 سالہ کیریئر کے جشن میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
- Advertisement -
سوناکشی نے اس موقع پر سرخ رنگ کا خوبصورت پھولوں والا انارکلی سوٹ پہنا تھا اور گردن پر سرخ دوپٹہ لپیٹا ہوا تھا۔ ان کے چہرے پر سنور اور کانوں میں بڑے جھومر نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے۔ ان کی چمکدار شخصیت نے لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا کیا کہ شاید وہ حاملہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ویڈیو کے کمنٹس میں کہاکہ وہ اپنی پہلی اولاد کی خوشخبری دے رہی ہیں جبکہ کچھ نے ان کو مبارکباد بھی دی لیکن سوناکشی، ظہیر یا ان کے خاندان کے کسی بھی رکن نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔
یہ پہلی بار نہیں جب سوناکشی سنہا کے بارے میں ایسی حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہوں۔