پاکستان میں لا نینا کی واپسی! جانیں کون ہے یہ لانینا اور اس کے اثرات کیا ہونگے
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان میں 2025 میں لا نیا کے دوبارہ ظہور کی وجہ سے کئی دہائیوں کی سب سے سرد سردی آنے کا امکان ہے جو کہ لانینا کی صورتحال کے باعث ہوگی، لا نینا ایک ماحولیاتی صورتحال ہے جس میں بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصے کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کافی کم ہوجاتا ہے۔
یہ ایلنینو-سدرن اوسکیلیشن (ENSO) کے چکر کا ٹھنڈا مرحلہ ہوتا ہے اور یہ صورتحال عام طور پر 1 سے 3 سال تک رہتی ہے۔ لا نیا کے دوران بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت اوسطاً 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف علاقوں کے ہوا کے بہاؤ اور موسم کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔
پاکستان میں 2025 میں لا نینا کے دوبارہ ظہور کی وجہ سے کئی دہائیوں کی سب سے سردی آنے کا امکان ہے۔ بحرالکاہل کے پانی کا ٹھنڈا ہونا دنیا کے ہوا کے بہاؤ کو بدل دیتا ہے جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے کئی حصوں بشمول پاکستان میں سرد، خشک اور سخت سردی پڑتی ہے۔
- Advertisement -
اس سردی کا موسم نومبر 2025 سے فروری 2026 تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے جس میں درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا سرد لہریں جلد شروع ہوں گی شدید اور دیرپا سردی ہوگی شمالی علاقوں میں برفباری جلد شروع ہوگی اور خاص طور پر شمالی و مغربی پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت ریکارڈ حد تک گر جائے گا۔
لا نیا کب ہوتا ہے؟
لا نینا تب ہوتا ہے جب بحرالکاہل کے سمندر کی سطح کا درجہ حرارت خط استوا کے کنارے معمول سے کم ہو جائے۔ یہ ایلنینو-سدرن اوسکیلیشن (ENSO) کے چکر کا ایک حصہ ہے جس میں بحرالکاہل کے پانی کی سطح کے درجہ حرارت کے بدلاؤ سے موسم کا تعین ہوتا ہے۔