بارڈر بندش سے لاکھوں افراد کا ذریعہ معاش متاثر،حکومت کو نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے،ڈاکٹر مالک
کوئٹہ (مسائل نیوز)نیشنل پارٹی مکران ریجن کا اجلاس ریجنل سیکرٹری واجہ ابو الحسن کی صدارت میں تربت میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے اجلاس میں تنظیمی امور موجودہ سیاسی صورتحال گوادر میں پانی کے بحران بارڈر کاروبار بندش اور دیگر اہم سیاسی وسماجی امور ومسائل پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بارڈر کاروبار لاکھوں افراد کا ذریعہ معاش ہے اور اس کی بندش کی وجہ سے عوام شدید متاثر ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بے روزگار اس وقت ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس کے حل کیلئے حکومت کو نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہونگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بارڈر کاروبار سے وابستہ افراد کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری اور موثر اقدامات کرے گوادر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں سی پیک کے نام پر اربوں ڈالر خرچ ہورہے ہیں لیکن گوادر کے عوام آج بھی پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔