سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(مسائل نیوز)عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں تیزی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
- Advertisement -
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24قیراط سونا 3178روپے اضافے سے 4لاکھ 6778ہو گیاجبکہ دس گرام سونا 2725روپے اضافے سے 3لاکھ 48746روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ37ڈالر اضافے سے 3855ڈالر فی اونس ہے۔