MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیے

0 112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر‏ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں طلبا اور انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی اور سوالات کے جوابات دیے۔

طلباء نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھر پور عزم کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔

- Advertisement -

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔

شرکاء نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو میں ڈِس انفارمیشن اور فیک نیوز کے بارے میں آگاہی ملی، نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کے لیے اس طرح کے سیشن ضروری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.