کراچی کنگز کی شکستوں کا ذمہ دار بابر کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا، راشد لطیف
راشد لطیف نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کی شکستوں کا ذمہ دار بابر اعظم کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا، ڈرافٹ میں ہی کمزور اسکواڈ منتخب ہوا۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ .cricketpakistan.com.pkکو انٹرویو میں راشد لطیف نے کہا کہ سب سے پہلے تو فرنچائزز کو ڈرافٹ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،
- Advertisement -
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں نے سلیکشن کے عمل میں پروفیشلزم کا مظاہرہ نہیں کیا کیونکہ اس کی تیاری ایک ماہ قبل کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا پڑتا ہے کہ ٹیم کو پاور پلے کیلیے کتنے ہٹرز،درمیانی اوورز کیلیے بیٹرز اور رسٹ اسپنرز، چائنا مین یا لیگ اسپنرز،140کی رفتار سے بولنگ کرنے والے 2پیسرز کی ضرورت ہے، کراچی کنگز کے پاس ٹاپ تھری میں صرف شرجیل خان کے سوا کوئی پاور ہٹر نہیں تھا،
کئی ایسی غلطیاں ہوئیں،ہوسکتاہے کہ آئندہ نہ دہرائیں۔ایک سوال پرسابق کپتان نے کہا کہ فرنچائز اور قومی ٹیم کی قیادت میں بہت فرق ہے،پاکستان کے کپتان کو اپنی ٹیم بنانے کا اختیار ہوتا ہے،ایچ بی ایل پی ایس ایل میں معاملہ مختلف ہے،کوچ، مالکان اور کئی ہیوی ویٹس کی موجودگی میں کپتان اپنی رائے پر زور نہیں دے سکتا،اس کو کسی بھی صورتحال میں کھیلنا ہی ہوتا ہے۔
[…] نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ پی سی بی انتظامیہ شاداب خان کو سچ بولنے پر […]