اداکارہ کنزہ ہاشمی کی شجاع اسد کو سالگرہ کی مبارکباد نے مداحوں کے دل جیت لئے
کراچی (مسائل نیوز)پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے ساتھی اداکار شجاع اسد کو سالگرہ کی مبارکباد دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر کنزہ ہاشمی نے شجاع کی شیئر کی گئی تصویر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ہیپی برتھ ڈے شجاع اسد، ہمیشہ جیتتے اور آگے بڑھتے رہیں۔
سادہ مگر محبت بھرا یہ انداز فوراً ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے دونوں اداکاروں کے رشتے کو خوب سراہا جبکہ کچھ نے یہ قیاس بھی ظاہر کیا کہ ان کی دوستی مستقبل میں مزید مضبوط تعلق میں ڈھل سکتی ہے۔
کنزہ اور شجاع ڈرامہ کالج گیٹ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جہاں ان کی اسکرین کیمسٹری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔
- Advertisement -
شجاع اسد نے پیار دیوانگی ہے، کالج گیٹ اور بندش 2 جیسے ڈراموں میں متاثرکن کردار نبھا کر مقبولیت حاصل کی اور اپنی پرکشش اسکرین پریزنس کے باعث تیزی سے انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے چہروں میں شامل ہو گئے۔
کنزہ ہاشمی نے محض 17 برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بغیر کسی باقاعدہ تربیت کے انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔
ان کا بریک تھرو ڈرامہ سیریل عشق تماشہ (2018) ثابت ہوا، جس میں ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں ہم ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کی نامزدگی ملی۔
اس کے بعد وہ گل و گلزار، محلت، وہم اور دل آویز جیسے ڈراموں میں نظر آئیں اور اپنے پیچیدہ کرداروں کے ذریعے اپنی اداکاری کی گہرائی اور رینج کو منوایا۔ حال ہی میں ان کا فوٹو شوٹ بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔