MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوشہرو فیروز میں تیز رفتار ٹرالر نےکار کو ٹکر مار دی، 7 افراد جاں بحق

0 34

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)نوشہرو فیروز میں تیز رفتار ٹرالر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ نوشہرو فیروز میں سدھوجا کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر گاڑی سے جا ٹکرایا ، حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، 2 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

پولیس نے ٹرالر کی تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.