MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

0 34

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کے شارٹ لیو پر جانے کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کی درخواستوں کی سماعت بھی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

- Advertisement -

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ بانی کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت تھی، ہم صبح 8 بجے سے عدالت موجود تھے۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ فاضل جج کے میڈیکل لیو کے باعث سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، بانی کے طبی معائنہ اور میڈیکل بورڈ کی سماعت بھی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.