اسلام آباد(مسائل نیوز) صدر آصف علی زرداری نے انسداد دہشتگردی اور پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کا نیا قانون سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے، بل میں تین سال کا سن سیٹ کلاز شامل ہے تاکہ مدت محدود رہے۔
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، یہ قانون پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترمیمی ایکٹ سمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف اقدامات مضبوط کرتا ہے، جس کی منظوری سے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے۔
پٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے،خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں قانون پٹرولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید بنانے اور شفافیت بڑھانے میں مددگار ہوگا، قانون سے سمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سرکاری اقدامات مزید مؤثر ہوں گے۔