MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشن امپوسیبل 7 نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

0 477

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مشن امپوسیبل 7 نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

ہالی وُڈ کی مشہور زمانہ ایکشن تھرلر فلم فرنچائز ’مشن امپوسیبل‘ کی کڑی کی ساتویں فلم ’مشن امپوسیبل، ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون‘ کو یو اے ای سمیت انڈیا اور امریکہ میں ریلیز کر دیا گیا ہے

۔ٹام کروز کی اس فلم کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ انٹرنیٹ پر اس کے بارے میں مثبت ریویوز پڑھنے کو مل رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’پِنک وِلا‘ نے فلم کے بارے میں اپنے ریویو میں دلچسپ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’ڈیئر باکس آفس، ٹام کروز اپنے شاندار سنیما سے آپ کو بچانے آیا ہے۔‘

دوسری جانب جمعرات کے روز سے خلیجی ممالک میں ٹام کروز کی فلم ’مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون‘ کی

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

- Advertisement -

ریلیز کے بعد عرب نیوز کی ٹیم نے فلم کے ہدایتکار اور کاسٹ سے بات کی ہے۔

اس فلم کے کچھ سِین دارالحکومت ابوظبی کے لیوا صحرا اور مڈ فیلڈ ٹرمینل ایئرپورٹ شوٹ ہوئے ہیں

جس میں کاسٹ اور عملے نے ابوظبی میں 2021 میں دو ہفتے شوٹنگ کی۔ابوظبی میں مشن امپوسیبل کی شوٹنگ ابو ظہبی فلم کمیشن اور دیگر مقامی پروڈکشن پارٹنرز کی مدد سے کی گئی۔

مشن امپوسیبل کے ہدایتکار کرسٹوفر مککوئری نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم نے اس سے پہلے بھی ابوظبی میں شوٹنگ کی تھی۔

ہم نے ’فال آؤٹ‘ اور ’گھوسٹ پروٹوکول‘ کے لیے سکائی ڈائیونگ کے سین یو اے ای میں شوٹ کیے، لہذا ہمارے لیے ماحول جانا پہچانا تھا۔‘

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.