ذرائع کے مطابق حارث اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے بارات لے کر جائیں گے، حارث اور مزنا کی بارات اور ولیمے کی تقاریب اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شادی کے کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔دوسری جانب حارث اور مزنا کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جو کہ وائرل ہے۔گزشتہ سال 24 دسمبر کو حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا۔حارث کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
خطرے کی گھڑی قریب آ گئی، سمندری طوفان بپر جوائے سر پر آ گیا
- Advertisement -
حارث نے مزنا کو کتنا حق مہر دیا؟
حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود کے حق مہر میں 50 تولے سونا لکھا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر نعمان عاطف فوٹوگرافی اسٹوڈیو کی جانب سے حارث رؤف اور مزنا مسعود کے نکاح کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں قاضی کو حارث رؤف سے رضامندی کے وقت 50 تولے سونے کی حق مہر کا ذکر کرتے سنا جاسکتا ہے۔
HARIS KI SHADDDIII!! LETSS GOOO💃🕺😍 pic.twitter.com/5bIxVKSm67
— Mariam✨ (@kiddanferrr) June 7, 2023
نکاح کے روز حارث کی اہلیہ نے کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا تھا؟
حارث رؤف کا نکاح ہو گیا، شاہد اور شاہین آفریدی کی بھی شرکتنکاح کے روز مزنا نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔مزنا کے عروسی لباس کی قیمت حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔
[…] معروف پاکستانی کرکٹرکی ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی، شاد… […]