عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا، نوٹس وصول کروانے ٹیم زمان پارک پہنچ گئی
لاہور(مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے 36 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 2 رکنی ٹیم نوٹس وصول کروانے زمان پارک پہنچ گئی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 روز کے اندر نوٹس پر عمل درآمد کروایا جائے۔ ای ٹی او ایکسائز اور انسپکٹر آمنہ رشید کی جانب سے عمران خان کو نوٹس بھیجا گیا۔
[…] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لیگل ٹیم کا اجلاس آج ( ہفتہ) کے روز طلب کر لیا ۔ […]