پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات پر مسلم لیگ (ن) کا مؤقف آ گیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات پر مسلم لیگ (ن) کا مؤقف آ گیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے گئے، فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے.اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات پروپیگنڈا ہے.
- Advertisement -
مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیایہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں، میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے۔