MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

0 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

عمران خان کی درخواست میں مزید کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی لیک روکنے کا حکم دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ درخواست میں آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.