MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کیوی کپتان کین ولیمسن کے لئے اہم پیغام

1 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی صحتیابی کے لیے پیغام جاری کردیا۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے کین ولیمسن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جلد صحتیاب ہوکر بہترین واپسی کریں۔رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی انجری کے باعث ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت بہت حد تک ناممکن ہوچکی ہے۔کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 14،15اور 17اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی میچ 20اور 24اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.