MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یو اے ای کا پاکستانی نجی ائیرلائن کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نجی ائیرلائن ائیر سیال کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نجی ائیرلائن کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ائیر سیال کو یو اے ای کے لئے آپریٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔حکومتی مطالبے پر یو اے ای نے ایئر سیال کو نامزد کرنے کی پاکستانی تجویز کو تسلیم نہیں کیا تاہم حکومت ائیر سیال کو نامزد کرنے کیلئے دوبارہ درخواست کرے گی۔ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے، سرین ائیر اور ایئر بلو پاکستان کی یو اے ای کیلئے نامزد کردہ ایئر لائنز ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.