MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جسٹس روح الامین نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0 189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)جسٹس روح الامین خان نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں نومنتخب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ہوئی، جہاں جسٹس روح الامین خان نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان سے عہدے کا حلف لیا۔حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان اور نگران صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.