MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف الیکشن کمیشن کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے عدالت پہنچ گئی

0 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ ایجنٹس کے نام مسترد کر رہا ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ صرف حلقے سے پولنگ ایجنٹ ہونا چاہیے۔ درخواست میں کہا گیا کہ قانون کےمطابق امیدوار جس کو چاہے ایجنٹ نامزد کرے۔
شناختی کارڈ کے عارضی یا مستقل پتہ کے بغیر کوئی ووٹ متعلقہ حلقے میں شفٹ نہیں ہو سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو پولنگ ایجنٹس کے تقرر کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن سے پہلے تحریک انصاف الیکشن کمیشن پر جانبدار ہونے کا الزام لگا رہی ہے،جبکہ ووٹ ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں منتقل کئے جانے کے بیانات بھی دئیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے حمزہ شہباز کیساتھ ملکر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سب کو مل کر میر جعفر اور میر صادق سے مقابلہ کرنا ہے۔ لوٹوں کے ہوتے ہوئے ملک کا کوئی مستقبل نہیں،ہم سب کو مل کر میر جعفر اور میر صادق کا مقابلہ کرنا ہے۔
اور یہ پیسوں کے پجاری ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ محض اب ان چوروں سے نہیں بلکہ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے بھی ہے۔ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر انہیں جتوانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چوروں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ای وی ایم مشین بھی نہیں آنے دی۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.