MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں انتظامی رٹ نہ ہونے سے ہر کوئی اپنی مرضی کے دام وصول کررہا ہے، عوامی حلقوں کا احتجاج

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)سول سوسائٹی، کنزیومر سوسائٹی اور کوئٹہ محاذ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی کیخلاف عبدالمتین اخوندزادہ ، میر اسلم رند ، نذر بڑیچ ، رضا وکیل ،سردار حبیب بڑیچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انتظامیہ اور مافیاز نے گٹھ جوڑ کر کے صوبے میں مصنوعی مہنگائی مسلط کر رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اشیاءخورد و نوش کی جو بھی ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے ان نرخوں پر دکاندار عمل کرنے کی بجائے اپنی مرضی کے دام وصول کرکے روزہ داروں اور شہریوں کےلئے مشکلات کا سبب بن رہے ہیں، حکومت اور انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے کوئی بھی ادارہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہے جسکی وجہ سے کوئٹہ میں گراں فروشی ذخیرہ اندوزی عروج پر ہے جبکہ انتظامیہ برائے نام دکانداروں کیخلاف کارروائی کرکے انہیں معمولی جرمانے کرنے کساتھ سزا دے رہی ہے آج بھی کوئٹہ شہر میں کھلے عام دودھ اور دہی کی دکانوں پر مضر صحت کیمیکل اور پوڈر ملے دودھ اور دہی کی سر عام مہنگے داموں فروخت جاری ہے جنہوں نے انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی سمیت دیگر کھانے پینے کی چیزوں کے مقرر کردہ نرخوں کو ہوامیں اڑاتے ہوئے اپنی مرضی کے دام وصول کر رہے ہیں انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں برداشت کر رہے ہیں، شہریوں کو انتظامیہ اور حکومت کی بے حسی اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے کیخلاف باہر نکلنا ہوگا تاکہ انہیں ماہ صیام میں سستے داموں اشیاءخورد و نوش میسر آسکیں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق اور حکومت انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.