MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یاسر حسین نے فلم پٹھان کو اسٹوری لیس ویڈیو گیم قرار دے دیا

0 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، میزبان و ہدایت کار یاسر حسین کو بالی ووڈ کنگ خان کی فلم پٹھان ایک آنکھ نہ بھائی، اس پر تنقیدوں کے نشتر برسا تے ہوئے کہا کہ فلم اسٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں۔انسٹاگرام پر اداکار نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو اسٹوری لیس ویڈیو گیم قرار دے دیا۔انہوں نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مشن امپاسیبل ون دیکھ چکے ہیں تو شاہ رخ خان کی پٹھان آپ کو ایک سٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی۔خیال رہے کہ فلم پٹھان سے اداکار شاہ رخ خان کی 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ، ان کی فلم نے باکس آفس پر کئی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.