بھارت میں چاند نظر آیا یا نہیں ہے ؟ بھارتی میڈیا کا اہم اعلان
اسلام آباد(مسائل نیوز)بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، بنگلہ دیش میں ماہ مقدس کے چاند کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی
- Advertisement -
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا۔ ادھر پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ان کا کہنا تھاکہ چاند سےمتعلق حتمی اعلان مرکزی روہت ہلال کمیٹی کرے گی۔جبکہ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ مطلع آبر آلود ہے یہاں پر کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مولانا عبد الخبیر ہی کریں گے ۔