MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان امن پسند ملک ہے‘ فرح عظیم شاہ

0 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے تعلقات میں دراڑ پڑتی ہے. ہمارے پر امن رویے کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے. ایک ہی ہفتے میں اس طرح کا دوسرا واقعہ پیش آنا انتہائی افسوس امر ہے سفارتی سطح پر واقعے پر شدید احتجاج رکارڈ کروایا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں. ترجمان صوبائی حکومت محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہمیشہ سے افغانستان سے دوستانہ و خوشگوار تعلقات کا خواہاں رہا ہے لیکن ہم اس طرح کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہماری امن پسندی و دوستانہ رویہ کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش نا کی جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.