MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو پاکستانی ڈیزائنر کا لہنگا پہننا مہنگا پڑ گیا

1 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو اپنی شادی کے موقع پر پاکستانی ڈایزائنر فہد احمد کا لہنگا پہننے پر سوشل میڈیا میں ٹرول کا سامنا ہے۔اداکارہ کی جانب سے ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی شادی کے لہنگے میں موجود ہیں جسے ایک پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے بنایا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں بھاسکر نے سرحد پار سے ایسے بہترین لباس بھیجنے پر پاکستانی ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا ہے جو متعدد سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔ایک صارف نے لکھا ‘پاکستان سے پریم کچھ زیادہ ہی ہے’ جبکہ ایک صارف نے ان کے عمل کو ملک کیلئے شرمندگی قرار دیا۔دوسری طرف سوشل میڈیا میں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے لباس کی تعریف کی اور ان کو نیک تمناؤں کے پیغام بھیجے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.