MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئمہ بیگ نے اپنا نام استعمال کرنے پر پاک فیسٹ کے منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

2 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاک فیسٹ کنسرٹ کے منتظمین کو ان کا نام استعمال کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

- Advertisement -

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ پلیٹ فارم انسٹاگرام سٹوری پر آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ “وہ پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سےپاک فیسٹ کے کنسرٹ میں جانے سے انکار کرچکی تھیں لیکن پھر بھی ان کے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے گئے”۔ گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ” میرے انکار کے بعد پروگرام کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کرکے پیسے بنائے۔منتظمین نے میرے مداحوں کو گمراہ کیا ہے اور وہ مداح میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے تھے، انہوں نے آرگنائزروں سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کو درست کیا جائے اور میرا نام استعمال نہ کیا جائے”۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) گلوکارہ آئمہ بیگ نے ان کنسرٹ منتظمین پر سخت تنقید کی ہے جو ان کا نام […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک لوکل میڈیا ادارے کو غلط خبر چلانے پر دس کروڑ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.