توانائی بحران ختم کرنے کیلئے بازار، ریسٹورنٹ اور شادی ہال 10 بجے بند کیے جائیں، کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ (مسائل نیوز)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیرصدارت توانائی بحران کے پیش نظر قومی توانائی پالیسی پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری توانائی بشیر باذئی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن بابر خان ،نائب صدر چمبر آف کامرس عبدالحد آغا، صدر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ، نائب صدر یاسین مینگل، سید حیدر آغا اور ولی افغان موجود تھے۔اجلاس میں وفاقی توانائی پالیسی اور صوبائی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور و خوص کیا گیا۔اس موقع پر انجمن تاجران اور چیمبر آف کامرس کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی بحران کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق شہر کے تمام شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ مرکزی کاروباری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ دیگر نواحی علاقوں میں ساڑھے آٹھ بجے کاروبار بند کردیئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں انجمن تاجران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے عمل درآمد کو یقینی بنائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی پالیسیوں اور صوبائی کابینہ کے فیصلوں پر ہر ممکن عمل درآمد کرایا جائے گا تاکہ توانائی بحران پر جلد قابو پایا جاسکے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کیا ہے۔ لہٰذا ان کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے ان کے تعاون سے ہی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے کمرشل ایریا میں رات کو لوڈشیڈنگ کے اوقات کار کا تجویز پر غور کیا جائے گا جبکہ دیگر علاقوں میں کاروبار بند کردئیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بجلی کی بچت ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کی خریداری کے دوران تاجروں کو اعتماد میں لے کر قابل قبول فیصلے کئے جائیں گے تاکہ تاجروں کے کاروبار کو نقصان نہ پہنچے گا شادی ہال اور ریسٹورنٹ کو پابند بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرے گی تاکہ انہیں اس جانب قائل کیا جا سکے۔
- Advertisement -
[…] نیوز)وفاقی حکومت 45 ارب روپے کے توانائی کی بچت اور تحفظ کے منصوبے کے تحت تجارتی، صنعتی اور رہائشی […]
[…] آباد (مسائل نیوز)وفاقی حکومت توانائی بچت کے 5 سالہ منصوبے پر کام کر رہی ہے جس میں تمام سرکاری اور […]