عمران خان قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں، ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو سختی کریں گے: وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور (مسائل نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تحریک انصاف کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں، ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تو سختی کی جائے گی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات عام میر نے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن مہم 6 اپریل سے شروع ہو گی، اس سے پہلے شروع نہیں کی جا سکتی۔ حالات خراب ہوئے تو پابندی میں مزید توسیع کریں گے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جبکہ رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہور میں زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
[…] (مسائل نیوز)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے زمان پارک میں جاری آپریشن سے متعلق بیان جاری کرتے […]