MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلم لیگ ن عوام کی ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے، مریم نواز

0 185

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کے انعقاد پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بنتے ہوئے معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.