MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کیلئے بُری خبر، بجلی فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

0 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت نے بجلی صارفین پر ایک اور سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی۔

- Advertisement -

نیپرا اتھارٹی 16 مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گی۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق درخواست میں جولائی سے 30 اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین پر 3 روپے 23 پیسے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نومبر 2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت اس سے قبل 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج کی درخواست کرچکی ہے جس پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نیپرا نے سرچارج کے نفاذ سے متعلق حکومت سے قانونی رائے مانگی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.