ملک میں کتنے دن کا پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے ؟ پیٹرولیم ڈویژن نے اہم بیان جاری کر دیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کا اہم بیان سامنے آ گیا۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اوسطاً پیٹرول کا 21 دن جبکہ ڈیزل کا اوسطاً 36 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ ملک میں 4 لاکھ 17 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول اور ڈیزل کے 5 لاکھ ٹن سے زائد کاسٹاک ہے۔دوسری جانب اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں فیول سپلائی چین میں خلل یا رکاوٹ کی اطلاعات درست نہیں۔
[…] ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا نہیں اسحاق ڈار کا بیان آگیا […]