MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ،آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقے کا بھرم بھی ٹوٹ گیا

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقے کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیسن 275 روپے کلو ، اچھے والے سفید چنے کا ریٹ 500 روپے، ماش کی دال 460، دال مسور 240، ملکہ مسور 260 اور روزانہ استعمال کا چاول بھی ساڑھے 3 سو روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کا ریٹ تو گھنٹوں کے حساب سے بدلنے لگا ، عوام نے بتایا کہ ان کی دسترس سے تو اب آلو، ٹنڈے ، ٹماٹر، پیاز، گوبھی اور تورئی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی باہر ہوچکی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.