پولیس کی گرفتاری کیلئے زمان پارک آمد کے بعد عمران خان کا بیان سامنے آگیا
لاہور(مسائل نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کسی ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے جب مجرمان کو حکمران بنا دیا جائے، شہبازشریف کے خلاف کیسز چل رہے تھے اورانہیں وزیراعظم بنا دیا گیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم بنتے ہی انہوں نے ایف آئی اے اور نیب کے سربراہ تبدیل کردیئے گئے ،شہبازشریف نے 16ارب کرپشن اور8 ارب منی لانڈرنگ کے کیسز ختم کرائے، اس طرح ایک ملک بناناری پبلک بن جاتا ہے ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی ہے، آئی جی اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر گرفتار کیا جارہا ہے،