MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلاکتنا مہنگا ہوا؟ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی

1 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کاکہناہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ30 فیصد کمی ریکارڈکی گئی، ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ،مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ ہوا،44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 42.42 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 16 روپے 47 پیسے مزید مہنگا ہوا،20 کلو آٹے کے تھیلے کی ملک میں اوسط قیمت 1705 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی،حالیہ ہفتے میں چینی ایک روپے 3 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق تازہ دودھ1 روپے 49 پیسے، دال مونگ2 روپے 8 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،مٹن 2 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا،گھی، دال ماش، دال مسور، چاول اور نمک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں پیاز21 روپے 96 پیسے فی کلو سستا ہوا،انڈے16 روپے فی درجن، لہسن18 روپے 48 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایک ہفتے میں 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.