MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’ چلیں جیل چلیں ‘ مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنما کو جیل جانے کاپوچھتے ہوئے آفرز دیں تو آگے سے کیا جواب ملا؟ دلچسپ مکالمہ

0 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب کی تحریک انصاف کے رہنما بلال غفار کے ساتھ جیل بھرو تحریک کے معاملے پر دلچسپ چھیڑ چھاڑ نے عوامی توجہ حاصل کر لی ہے ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے بلال غفار سے پوچھا کہ آپ کب جیل جائیں گے ؟ بلال غفار نے جواب دیا کہ آپ فکر نہ کریں ، سب سے پہلے میں جیل جاﺅں گا، ہم آپ کو سرپرائز دیں گے ، چلیں جیل چلیں، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ابھی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو جیل کیسے چلوں ، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو ہم زمان ٹاﺅن کو جیل ڈکلیئر کر وا سکتے ہین، قانونی طور پر ایساہو سکتاہے ، باقی آپ خان صاحب سے پوچھ کر بتائیں ، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہاں تو قانو ن ہے ہی نہیں، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر آپ جیل جائیں تو ہم آپ کو سہولیات دیں گے ، امتیاز شیخ نے بھی حصہ ڈالتے ہوئے بلال غفار کو آفر کی کہ آپ جیل جائیں گے تو شکار پور کا اچار کا تحفہ میری طرف سے ہو گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.