اسلام آباد (مسائل نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیا ل نے از خود نوٹس لے لیا ۔ جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے لیے 9 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کل دوپہر 2 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے ۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی تھیں لیکن گورنرز اور الیکشن کمیشن نے تاحال انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ، جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کروانے کا اعلان کردیا گیا تھا۔
[…] آباد(مسائل نیوز) پنجاب اور خیبرپختو نخوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ […]