MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دولہے نے عین وقت پر شادی سے انکار کر دیا لیکن کیوں ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بھارت میں جہیز کے معاملے پر شادیاں ٹوٹنا معمول کی بات بن چکاہے اور اسی نوعیت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیاہے ۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں سسرال کی جانب سے جہیز میں پرانا فرنیچر ملنے پر دلہے نے عین وقت پر شادی سے انکار کر دیا۔رپورٹس کے مطابق دولہا بس ڈرائیور ہے اور اتوار کو اس کی شادی ہونے والی تھی تاہم جہیز میں پرانا فرنیچر ملنے کی خبر سن کر اس نے دلہن کے گھر جانے سے منع کرتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا۔دلہے کی جانب سے عین وقت پر شادی سے انکار پر دلہن کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور مقدمہ درج کیا گیا۔

دلہن کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں شادی سے انکار کی وجہ پوچھنے دلہے کے گھر گیا تو لڑکے کے والد نے میرے ساتھ کافی بدتمیزی کی۔ان کا کہنا تھا کہ دولہے والوں نے جہیز میں جو سامان مانگا تھا میں غربت کی وجہ سے وہ مکمل طور پر انہیں نہیں دے سکا جبکہ دیا گیا فرنیچر بھی پرانا تھا جس وجہ سے لڑکے والوں نے شادی سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق جہیز پر پابندی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.