MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید کی لاہور بھٹہ چوک میں ڈھابے پر کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

1 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھٹہ چوک لاہور کے ڈھابہ پر دوپہر کا کھانا کھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔شیخ رشید کی جانب سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور بھٹہ چوک میں ڈھابے پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔قبل ازیں سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مریم نواز پہلے اپنے شوہر کو آن بورڈ کرے پھر ورکروں سے خطاب کرے، (ن) لیگ کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں، مخالفوں کی ضرورت نہیں۔شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سامراجی طاقتوں کے کہنے اور خیرات کی خاطر چین کی دوستی کو دا پرنہیں لگایا جا سکتا، پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار دینے پر مشرف کی حکومت نے جرمانہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے حق ادا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.