MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیرون ملک سے متحدہ عرب امارات رقم لانے اورباہر لے جانے کی نئی حد مقرر

2 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ابوظہبی (مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے امارات آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس محفوظ نقدی، مالیاتی وسائل، قیمتی پتھروں اور سونے وچاندی کا اقرار نامہ جمع کرائیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی کے پاس 60 ہزار اماراتی درہم یا اس کے مساوی رقم سے زیادہ کرنسی وغیرہ ہو تو ایسی صورت میں اقرار نامہ جمع کرانا ضروری ہو گا۔

- Advertisement -

امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’وام‘‘ کے مطابق کسی بھی فیملی کو مجموعی طور پر امارات آمد اور روانگی کے وقت 60 ہزار درہم یا اس کے مساوی رقم لانے اور لے جانے کی اجازت ہے۔رقم یا سونے وغیرہ کی مالیت 60 ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ فیملی کے 18سال سے کم عمر اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر یہ اصول لاگو ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کیلئے نئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.