اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی قوم کو مایوس کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے سیاسی حریف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے،شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک ہی مستقل مزاجی ہے کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہیں،سابق وزیراعظم صرف اقتدار میں آنا چایتے ہیں،چاہے اس میں ملک طویل عرصے تک عدم استحکام میں دھنس جائے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہرزہ سرائی قوم کو مایوس کر رہی ہے،ان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے جو آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،پاکستان کو شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے،عمران خان کو روکنے کے لیے یہ ہم پر مسلط کردیئے گئے۔
حکمرانوں نے مخالفین پر غداری کے مقدمات بنائے ہیں،حکمران پاکستان میں نہیں ملیں گے کیونکہ وہ ہر وقت بیرون ممالک کے دوروں پر رہتے ہیں،پاکستان کا مذاق بنا دیا گیا ہے،سب غدار ہیں تو پھر ریاست کے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ مریم نوازکہتی ہیں ٹماٹر اور آٹا سستا ہو گیا ہے،ملک کو بحران کا شکار کردیا گیا۔اگر پی ٹی آئی نے صرف الیکشن لڑنا تھا تو ہمارا اپوزیشن لیڈر آنے دیتے،الیکشن کمیشن پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے استعفے بھی جلد قبول کیے اور الیکشن کرانے کو تیا ر نہیں۔ علاوہ ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے،اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائے گی، بہت ہو گیا آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے،جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی،عدالت کے واضح احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات ذاتی انا پر مبنی نہیں […]