MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میری ٹائم ایکسپو آبی وسائل کو اجاگر اور فشریز انڈسٹری کے فروغ کا بہترین فورم ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ، کراچی (مسائل نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پاکستان میری ٹائم ایکسپو کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ملاقات کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے بلوچستان حکومت کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا جائزہ بھی لیا۔ صوبائی سیکرٹری فشریز وکوسٹل ڈویلپمنٹ سمیت ڈی جی بی سی ڈی اے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایکسپو میں حکومت بلوچستان کی جانب سے لگائے گئے اسٹال میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اورغیر ملکی اور مقامی سرمایہ کار ایکسپو میں بلوچستان کے قدرتی وسائل سے استفادہ کریں، میری ٹائم ایکسپو جیسے نمائشی مواقعوں کے انعقاد سے بلوچستان میں آبی وسائل سے وابستہ اقتصادی ترقی کے بےشمار مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو بلوچستان کے آبی وسائل کو اجاگر کرنے اور صوبے میں فشریز انڈسٹری کے فروغ کا بہترین فورم ہے۔ بلوچستان ساحلی پٹی میں سیاحت سمیت بلیو واٹر اکانومی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔بلوچستان کی ساحلی پٹی 750 کلومیٹر طویل ہے اور اس میں بیشمار سیاحت سمیت مختلف سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل سمندر میں قیمتی انواع اقسام کا سی فوڈ موجود ہے اوربلیو واٹر معیشت ایک طویل المدتی حکمت عملی ہے جس کا مقصد سمندروں سے متعلقہ شعبوں اور سرگرمیوں کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو قدرت کی جانب سے بلیو واٹر ایکونومی میں ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ مواقع حاصل ہیں جسے میری ٹائم ایکسپو کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنالازمی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.