MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سبی تبلیغی اجتماع16فروری سے شروع ہوگا

0 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)سبی کاسالانہ تین روزہ تاریخی تبلیغی اجتماع 16 فروری سے شروع ہوگا۔ سبی کا سالانہ تین روزہ تاریخی تبلیغی اجتماع 16 فروری بروز جمعرات بعد ازنماز عصر سے تبلیغی گراونڈ لونی روڈ نزد میر چاکر اعظم رند یونیورسٹی شروع ہوگا اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں علما کرام دن رات تبلیغ اسلام و سلامی تعلیمات کے حوالے سے آگاہی سمیت دین اسلام کی عظیم تعلیمات سے بھی آگاہی فراہم کریں گے علما کرام اپنے خطابات میں عالم اسلام کو درپیش مسائل ان کے حل کر حوالے سے بھی بیانات فرمائیں گے سالانہ تین روزہ اجتماع کی نگرانی تبلیغی جماعت کے صوبائی امیر ڈاکٹر مولانا روح اللہ کریں ۔جبکہ مختلف انتظامی کمیٹی کے لئے پنڈال امیربھائی امان اللہ ، مولانا غلام حیدر مجلس شوری کی سربراہی مولانا حاجی عبدالمجید کریں گے مجلس شوری کے دیگر ممبران مولانا محمد یوسف، پروفیسر مولانا عبدالہادی پروفیسر محمد اسحاق ،مولانا عبدالحمید بھائی عمران ہونگے جو مختلف کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتما ع کے اختتام پر 19 فروری بروز اتوار صبح 8 بجے اجتماعی دعا کی جائے گی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.