لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا
لاہور (مسائل نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کردیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے پی ٹی آئی ایم این اے یاض فتیانہ سمیت 43 سابق ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کیپی ٹی آئی ارکان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ استعفے منظور کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیےگئے۔جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا؟بیرسٹرعلی ظفر نےکہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی، ارکان اسمبلی استعفیٰ منظور کرانے کے لیے اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے، ارکان کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کرسکتا۔عدالت نے43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کردیا اور 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی تاحکم ثانی روک دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
[…] آباد(مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد عمران خان نے اپنے ارکان اسمبلی […]
[…] نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں استدعا کی […]