سابق قونصلیٹ جنرل کی جدہ آمد
۔۔۔محمد امانت اللہ
- Advertisement -
جدہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت مسعود احمد پوری نے مقامی ہوٹل میں پاکستان قونصلیت جدہ کے سابق قونصل جنرل جناب آفتاب احمد کھوکھر کی عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ آمد پر ان کے اعزاز میں ایک ہائی ٹی تقریب منعقد کی جس میں قونصلیت جدہ کے افسران کے علاوہ کمیونٹی کے معزز ارکان نے شرکت کی۔
آفتاب کھوکھر تین سال جدہ میں کامیاب زندگی گزارنے کے بعد ترقی پا کر ایمبیسڈر کی حیثیت سے لبنان میں رہے ، آجکل آسٹریا میں ایمبیسڈر ہیں۔
آفتاب کھوکھر نے تقریب کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندیگان سے بڑے گرمجوشی سے ملے اور بیشتر کو انکے نام سے پکارا ۔
جدہ میں ساتھ گزارے ہوئے وقت کی یادوں کو دہرایا۔
اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید بھی اور ایمبیسی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔