MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے کیا جائے

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان (مسائل نیوز) سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے کیا جائے،عمران خان کا دعویٰ پورا ہوا کہ میں ان کو رلاؤں گا،شاید اپنی جماعت کیلئے تھا،عمران خان نے تحفے میں دی گئی گھڑیاں بیچی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ شفاف کیس ہے ابھی تک احتساب شروع نہیں ہو سکا،یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ عمران خان جرائم کریں اور انہیں چھوڑ دیا جائے،جنوبی پنجاب کے تمام ترقیاتی منصوبے نواز شریف اور شہباز شریف حکومت کے ہیں۔
پورے جنوبی پنجاب سے ن لیگ جیتے گی،جنوبی پنجاب محاذ کے دعویٰ آج تک وفا نہ ہو سکے،ضمنی الیکشن ہو یا جنرل انتخابات ہمیں چیز کیلئے تیار رہنا ہے،ہم نے اس حوالے سے تیاری شروع کر دی ہے،نواز شریف کو 2017 میں ایک اقامہ پر نکال دیا گیا تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہفتے میں 6 دن ہم نیب میں پیشیاں بھگت رہے تھے،ہم نے 200 سے زائد پیشیاں بھگتی تھیں،کل ورکرز کنونشن ہوا جس میں کارکنا ن کا جذبہ دیدنی تھا،کارکنوں کے جذبے سے مجھے بڑا حوصلہ ملا،ایک شخص کھڑا ہو کر دھمکیاں دیتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت عوام کے لیے بہتر ہو گا،نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کومکمل کیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ملاقات کی جس میں شاہد خاقان عباسی کے استعفے اور پارٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ضمنی اور صوبوں میں عام انتخابات اور مہنگائی پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملاقات میں پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا،شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کی،وزیراعظم نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں،مسلم لیگ ن بھرپور تیار کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.