جب بھی جیل بھرو تحریک کا اعلان ہوگا جہلم سے پہلی گرفتاری میں دوں گا، فواد چوہدری کا اعلان
جہلم (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے جہلم میں سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا،ان لٹیروں کا سورج غروب ہوکر رہے گا، رانا ثنااللہ اور بھارتی وزیر داخلہ میں کیا فرق ہے۔
- Advertisement -
جب یہ تحریک انصاف کے کارکنان پر آنسو گیس اور گولیاں چلانے کا فخر سے ذکر کرتا ہے تو یہی کام بھارت میں بھی ہورہا ہے، موجودہ حکومت پاکستان توڑنے کی سازش میں ملوث ہے، حکومت نے منظم طریقے سے پاکستان کے آئین کو سبوتاژکیا اور شہریوں کو دیئے گئے آئینی حقوق کو سلب کیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے موقع پر جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھی پاکستان چھوڑ کر باہر جاکر ڈالر کما سکتے ہیں مگر ہم پر پاکستان کی نسلوں کا قرض ہی.فواد چوہدری نے کہا کہ جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے جہلم میں سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا کیونکہ پاکستان کے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے خاطر جیلوں میں جانے کے لیے تو تیار ہے مگر ان لٹیروں کا سورج غروب ہوکر رہے گا۔
[…] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت یا وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےپی […]
[…] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھ پر بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا کیونکہ […]
[…] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر پھر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ […]