عمران خان کے بیان کا مقصد ملکی سکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈ ار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِعمل دے دیا،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا مقصد ملکی سیکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے،معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچانا عمران خان کی نااہلی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسحاق ڈار نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے معیشت کو جو نقصان پہنچایا اس کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں،جب سے عمران خان کو آئینی طریقے سے کرسی سے ہٹایا گیا تو وہ پاگل ہو چکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا،وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی جماعت کے لیڈر کے طور پر عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی کیلئے ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس پر عمران خان کا ردعمل انتہائی حیران کن ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنے بیان میں حکومت کو معیشت کی بربادی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا،عمران خان نے اپنے بیان میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا،10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی،فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا قانون کی حکمرانی،بنیادی حقوق کے خاتمے اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دئیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنے بے شرم کیسے ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اس سال بھی الیکشن کرانے کا کوئی پلان نہیں، ان کی کوشش ہے الیکشن تب کرائیں جب پی ٹی آئی ختم ہوجائے، دھماکے کے فوری بعد گورنرکا الیکشن کمیشن ملتوی کا خط خدشات بڑھا دیتا ہے،اگر الیکشن ملتوی کرائے گئے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔
[…] نیوز) عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعظم سواتی نے امریکہ میں پٹرول […]
[…] نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ضلعی […]