MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین اور انشا آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی

1 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا جس کی ویڈیوبھی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں شاہین اور شاہد آفریدی کو سفید شیروانی میں مسجد میں قریبی رشتےد اروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔شاہین اور انشا کا نکاح کراچی کی ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہوگیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.