MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔آج ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزارروپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی۔دس گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگیا۔اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔دوسریجانب ملک میںتیسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 268روپے 83پیسے ہو گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.