MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جعفرآباد کی سیلاب متاثرہ بیواہ شمشاد خاتون چھے بچوں سمیت منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی مدد کا منتظر ہے

0 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد(مسائل نیوز)جعفرآباد کی سیلاب متاثرہ بیواہ شمشاد خاتون چھے بچوں سمیت منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی مدد کا منتظر ہے

- Advertisement -

ڈیرہ اللہ یار سیلاب کو گزرے چھے ماہ ہوگئے جولائی 2022کا سیلاب جہاں ملک بھر میں تباہی مچا گیا جعفرآباد ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا جعفرآباد کا ضلعی ہیڈ کواٹر ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی کئی ہزار خاندان چار ماہ تک سیلاب سے شدید متاثر رہے جعفرآباد میں سیلاب سے ڈوب کر اور سیلاب کے دوران حادثات اور ملیریا جیسی وبائی مرض کی وجہ سے کئی افراد اور بچے جان سے ہاتھ دوھ بیٹے وہی چھے ماہ گزرنے کے باوجود اب تک سیلاب متاثر کئی خاندان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں بہت سے گھرانے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں لیکن تاحال ڈیرہ اللہ یار کے رہائشیوں کے لئے زندگی معمول پر نہیں آیا وہیں بیوہ خاتون شمشاد بی بی جس کے شوہر کو مرے پانچ سال ہوئے اپنے چھے بچوں سمیت مشکلات کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے اس حوالے سے شمشاد بیگم نے ڈجیٹل اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ہم پر قیامت بن کر نازل ہوئی سیلاب سے قبل وہ اپنے بچوں سمیت ڈیرہ اللہ یار کے ترکش کالونی میں رہائش پزیر تھیں سیلاب کے دوران ترکش کالونی و ارد گرد سیلاب کا پانی اس قدر آیا کہ وہ اپنے گھر سے ضروری سامان تک نا نکال سکیں سوائے اپنے بچوں کے اس کا کچھ بھی نا بچا سیلاب کے دوران وہ اپنے ایک جواں سال بیٹے اور بقایا بچوں سمیت سڑک کے کنارے پڑی رہی انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران سڑک پر کچھ نا کچھ ملا مگر سیلاب گزرنے کے بعد جب وہ گھروں کو لوٹے تو ان کے لئے اپنے خالی گھر کے سوا کچھ نا تھا ترکش کالونی واپس آنے کے بعد ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا ان کا جواں سال بیٹا جو دیہاڑی پر کام کرتا ہے وہ ہی گھر کا واحد کفیل ہے لیکن سیلاب کے بعد علاقے میں مزدوری نام کی کوئی چیز نا تھی اس وقت ان کا بیٹا مجبور ہوکر اندرون سندھ مزدوری کر ریا ہے لیکن نا تو گھر میں کوئی سامان ہے نا ہے پہننے کو کوئی کپڑے بچے ہیں بس مشکلات سے بیٹے کی جانب سے جو ملتا ہے اس پر گزر بسر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ افسوس ہیکہ کہ مقامی انتظامیہ اور منتخب نمائندے نے ہم بے سہارہ لوگوں کی پلٹ کر خبر تک نا لی کہ ہم کس حال میں ہیں ان کے دوسرے بیٹے نے کہا کہ خدارا ہماری مدد کی جائے میں معذور بھی یوں ایک بھائی کمانے والا ہے ضلعی انتظامیہ ہماری مدد کرے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.